یمن میں سیکیورٹی فورسز کی حوثی باغیوں کے خلاف جنگ جاری
یمن میں عرب اتحاد فورسز کی حوثی باغیوں کے خلاف جنگ جاری ہے،، اتحاد کے جنگی طیاروں نے المخاء اور تعاز شہر میں حوثی باغی اور علی صالح کے وفادار جنگجؤوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،، حملوں کے نتیجے میں سترہ باغی مارے گئے جبکہ بیس زخمی ہوئے،، دوسری جانب یمن کی سرکاری فورسز نے مشرقی موزع اور معسکر خالد کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے،، عرب میڈیا کے مطابق باغیوں نے حکومتی فورسز کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے راکٹ لانچنگ پیڈ پر نصب کیے ہیں،، جبکہ فورسز کے لگاتار وار جاری ہیں۔