ایران کی 12 دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی تقریب رونمائی
ایران کے صدر حسن روحانی نے12 دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی رونمائی کی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی رونمائی، شیراز میں الیکٹرانک مصنوعات کی نمائش کے موقع پر کی گئی جس میں مختلف طرح کے ریڈار، اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم بھی شامل ہیں۔یہ ریڈار سسٹم، مختلف فاصلوں پر اپنے اہداف کا پتہ لگانے اور ان کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور انہیں فوجی اور سول دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تمام ریڈار سسٹم ایرانی ماہرین نے ملکی وسائل کو کام میں لاتے ہوئے تیار کیے ہیں۔اس موقع پر صدر حسن روحانی نے ملکی دفاع اور ترقی کے لیے خدمات انجام دینے والے ماہرین اور سائنسدانوں کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں ملک و ملت کا عظیم سرمایہ قرار دیا۔