امریکہ: پولیس نے15 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے والے استاد کوگرفتار کرلیا۔
امریکہ میں پولیس نے15 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے کے الزام میں استاد کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست ٹینینسی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ استاد کیومنس2 ماہ سے طالبہ الزبتھ تامس کے ہمراہ لاپتہ تھے جس کی تلاش جاری تھی۔ٹینینسی بیورو آف انوسٹی گیشن کے ترجمان جوش ڈیوائن نے کہا ہے کہ کیومنس کے کال ریکارڈ سے ہمیں معلوم ہوا کہ وہ کیلیفورنیا کے دور دراز علاقے میں ہے۔جہاں چھپا مارا گیا اور بغیر کسی مزاحمت کے اسے گرفتار کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ لڑکی کو بھی بحفاظت بازیاب کر الیا گیاہے۔