قطرکے دارالحکومت دوحہ میں 7سالانہ آٹو شو کا انعقاد کیاگیا
دوحہ کے کنونشن سینٹر میں جاری لگژری موٹرشو میں دنیا بھر سے بے شمارکارساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کر رہی ہیں،،کمپنیوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کئے ، رنگا رنگ موٹر شو 22اپریل کو اختتام پذیر ہو جائے گا ،، شو میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں