آئندہ انتخابات میں شریفوں کا نام مٹا دیں گے, جیسے مشرف کو بھیجا ایسے نواز شریف کو بھی بھیجیں گے,آصف زرداری
پیپلزپارٹی نے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔۔ جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہمیں پنجاب کو فتح کرنا اور شریفوں کا نام مٹانا ہے, انہوں نے کہا ہم 2013 کے انتخابات بھی ہارے نہیں بلکہ ہمیں آراوالیکشن نے مات دی تھی، اب پاکستان کے چاروں صوبوں کو شریف خاندان سے نجات دلائیں گے, آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سپریم کوٹ کے فیصلے کے بعد کچھ تو شرم کریں اور غریب عوام پر رحم کریں۔۔ ہم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور آپ کے پیچھے لگے رہیں گے, جس طرح مشرف کو بھگایا تھا اسی طرح آپ کو بھی بھیجیں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے بھی نواز شریف کو گھر بھیجنے کی قرارداد منظور کر لی ہے,آصف زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سرکاری روٹیاں توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔۔ آپ کو پائے کھانے سے فرصت نہیں، آپ سعودی عرب جائیں یا لانڈھی جیل آئیں میں خود وہاں کھانا فراہم کروں گا