ڈیوڈ وارنر کرکٹ کھیلے پرعائد پابندی کے بعد تعمیراتی شعبے میں داخل ہوگئے.
جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران بال ٹمپرنگ معاملے کے سرغنہ ڈیوڈ وارنر کرکٹ کھیلے پرعائد پابندی کے بعد تعمیراتی شعبے میں داخل ہوگئے،،سابق آسڑیلوی نائب کپتان ایک سال کی پابندی کے بعد سڈنی میں اپنے گھرکے تعمیراتی کام میں مزدوروں کے ساتھ کام کررہے ہیں،ایک ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر اپنے زیر تعمیر گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹارہے ہیں،وہ اسپورٹس شوز،کالے لباس اور وائٹ ہیٹ پہننے ہوئے ہیں،انہیں ڈرلنگ اورکارپینٹنگ کا کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔