86 سالہ راؤل کاسترو کے منصب سے دستبردار ہونے کے بعد نئے صدر میگوئل کینل نے اپنے فرائض سنبھال لیے
امریکہ کے ہمسائے اور پانچ دہائیوں تک مخالف ملک کیوبا میں خاموش انقلاب آ گیا،، تقریباً چھ دہائیوں بعد کاستروز کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا،، قومی اسمبلی نے میگوئل ڈیاز کینل کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا،، انہیں ننانوے فیصد اراکین نے ووٹ ڈالا،، جس کے بعد انھوں نے صدارت کے فرائض سنبھال لیے ،، انیس سوانسٹھ میں فیڈل کاسترو کے لائے انقلاب سے کیوبا کاستروز کے زیر اثر رہا،، فیڈل کاسترو نے دو ہزار چھ میں اقتدار اپنے بھائی راول کو منتقل کر دیا تھا، راول نے دو بار صدر رہنے کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا اور میگوئل کو اپنا جانشین نامزد کیا،، انہوں نے اپنے خاندان کے کسی فرد کو اس عہدے کے لئے منتخب نہیں کیا،،
یاد رہے کہ انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کیوبا پر سن 1959 سے لے کر سن 2006 تک حکمران رہے تھے،، فیڈل کاسترو منصب صدارت چھوڑنے کے آٹھ برس بعد نوے برس کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے،،