ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں،اچھا پرفارم کریں گے، جب بھی ٹیم سلیکٹ ہوتی ہے سب کی مشاورت سے ہوتی ہے: سرفراز احمد
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرنا سلیکشن کمیٹی کی ذمے داری ہے،جب بھی ٹیم سلیکٹ ہوتی ہے سب کی مشاورت سے ہوتی ہے،جو کھلاڑی سلیکٹ نہیں ہوا اسے اگلی بار موقع دیا جائے گا،ٹیم سے اچھی امید ہے اچھا کھیلیں گے،ہمارے پاس یاسر شاہ ہوتا تو اس کو لے کر جاتے، اسپنر کو کھلانے کا فیصلہ کنڈیشنز کو دیکھ کر ہوگاسرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ فواد کو بلانے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ اسے سلیکٹ نہیں کرنا،فواد نے آخری ٹیسٹ دوہزار نو میں کھیلا تھا،آئرلینڈ کی ٹیم اچھی ہے، مقابلہ اچھا ہوگا ، سرفرازاحمد کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی انگلینڈ کا ٹور ہوتا کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں ، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں،اچھا پرفارم کریں گے، سلیکٹر نے بیلنس ٹیم بنائی ہے،آگے آنےوالے ٹورز میں جس کی کارکردگی اچھی ہوگی اسے منتخب کیا جائے گا،سولہ کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہوتا ہےمیرا بس چلے تو پچیس کو منتخب کر لوں