لندن ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ، ن لیگ کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا اہم اجلاس
نوازشریف کی لندن یاترا کے بعد مسلم لیگ ن نے لندن کوایک بارپھرسیاسی سرگرمیوں کا مرکزبنا لیا۔پاکستان کی سیاسی صورتحال پرمسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سرجوڑ کربیٹھ گئی,مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت حسن نوازکے دفترمیں مسلم لیگ ن کا غیررسمی اجلاس ہوا,اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،،سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار،حسن اورحسین نوازنے شرکت کی,اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اورنگران حکومت پرمشاورت کی گئی,ذرائع کے مطابق نوازشریف اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان نگران سیٹ اپ پرگفتگوہوئی,اس موقع پرنوازشریف کے صاحبزادے حسن نوازکا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دویہی میاں صاحب کا نعرہ ہے,اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ استثنیٰ نہ دینا عدالت کافیصلہ ہے۔اس کی وجوہات بھی عدالت ہی بتاسکتی ہے لیکن نوازشریف کواستثنیٰ ملناچاہیے تھا