میشا شفیع کے بعد مزید خواتین کابھی علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات!! میشا شفیع کے بعد مزید 3 خواتین نے "می ٹو" کا بورڈ اٹھا لیا,لاہور کی لیکچرار ماہم جاوید کا الزام ہے کہ علی ظفر نے کئی سال قبل زبردستی ان کی کزن کے قریب آنے کی کوشش کی، ماہم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس بارے میں کسی کو بتانے کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے، میشا شفیع کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے ہمیں بھی یہ یاد دلانے میں مدد ملی کہ ہمارا معاملہ بھی اہمیت رکھتا ہے,میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی, لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب سچائی سب کے سامنے لانی چاہیے,خاتون بلاگر حمنیٰ رضا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر الزام عائد کیا کہ ایک تقریب میں علی ظفر نے سیلفی کے دوران ان سے غیر اخلاقی حرکت کی تھی,میشا شفیع کی جانب سے الزامات کے بعد علی ظفر نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ الزام کا جواب الزام سے نہیں دیں گے، بلکہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جائیں گے