Bad Situation of the City Hospital In KhairPur.
خیرپور کے سٹی ہسپتال میں آکیسجن نہ ملنے کے باعث دو بچے دم توڑ گئے۔ بچوں میں آٹھ ماہ کا فہد اور ایک سال کا وقار شامل ہیں۔ بچوں کی ہلاکت پر والدین اور ان کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پرالزام عائد کیا کہ بچوں کو علاج کی سہولت اور آکسیجن فراہم نہیں کی گئی جس سے بچے دم توڑ گئے۔ انکا کہنا تھا کہ تین روز پہلے بچوں کو ہسپتال لائے تھے لیکن ڈاکٹرز کی عدم توجہ کے باعث وہ بے یارومددگار پڑے رہے۔ ورثا نے وزیراعلی سندھ سے اپیل کی غفلت کی مرتکب ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے