آج علامہ اقبال کی برسی منائی جارہی ہے
شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی برسی آج (اتوار) عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے ۔ حضرت علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خصوصی پروگرام ترتیب د یئے گئے ہیں جن میں شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائیگا اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیاجائیگا۔شاعرِ مشرق کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو خوابِ غفلت سے بیدار کرکے نئی منزلوں کا پتہ دیا۔شاعر مشرق علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938 کو انتقال کر گئے۔فلسفیانہ اور مفکرانہ سوچ، دور اندیشی جیسی خصوصیات نے اقبال کی شاعری کو عارفانہ مقام بخشا، دانشورانہ فکر نے اقبال کی شاعری کو اس طرح نکھارا جس کی نظیر نہیں ملتی۔اقبال کی شاعری نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونکی۔ زبورعجم، ارمغان حجاز، با نگ درا ، ضر ب کلیم ، اسرار خودی ، رموز بیخودی ، پیامِ مشرق ، شکوہ، جواب شکوہ ، جاوید نامہ اور بال جبریل نے ادب کو ایک نیا دوام عنایت کیا۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا مزار لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کے سامنے ہے۔ آپ نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں ۔