سری لنکا کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 6 دھماکے
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر یکے بعد دیگرے چھ دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکوں میں چرچ کو نشانہ بنایا گیا ہے،ایک چرچ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور دوسرے کو کولمبو کے شمال میں نیگومبو کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ گرجا گھروں میں دھماکوں کے وقت مسیحی برادری کے لوگ بڑی تعداد میں ایسٹر کی تقریبات میں شریک تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔ کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل اور سینیمین گرانڈ میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 80 افراد زخمی ہوئے جب کہ تمام واقعات میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے