وزیراعظم کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
پاکستان بھر میں مسیحی برادری ملک میں امن اور خوشحالی کی خصوصی دعائوں کے ساتھ آج (اتوار) ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ گرجاگھروں میں ایسٹر کی عبادات اور خصوصی دعائوں کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔