کرکٹر شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا، ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم باولر شاداب خان کے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس طرح ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، سپنر شاداب خان ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے جاتے ہیں جس کے دوران شاداب خان کو ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا ہے تاہم حکام حتمی فیصلے سے قبل ان کے مزید ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے شاداب خان کی شرکت بہت اہم ہے تاہم اگر حتمی فیصلہ ان کی عدم شرکت ہوئی تو متبادل سپنر کا انتخاب کر لیا جائے گا۔