سوشل میڈیا پر تنقید: جہانگیر ترین اسد عمر کے دفاع میں سامنے آگئے
لاہور: سابق وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ان کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر حامی اور سرگرم صارف فرحان ورک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اسد عمر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اسد عمر اور میں نے مل کر 8 سال 'اسٹیٹس کو' کے خلاف جدوجہد کی اور میں آج بھی اُن کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں۔