وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ، جس میں پنجاب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبائی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں جس کے بعد صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔