مشیرخزانہ کی ایف بی آر کواثاثہ جات ظاہر کرنے کی مجوزہ سکیم آسان بنانے کی ہدایت
وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اثاثہ جات ظاہر کرنے کی مجوزہ سکیم 2019 کو آسان عام فہم اور قابل عمل بنانے کیلئے اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں ایف بی آر کے عہدے داروں کے ساتھ سکیم کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے دیں ۔مشیر خزانہ نے اس بات پر بھی زوردیا کہ سکیم کا مقصد ٹیکس پرمعیشت کا انحصار بڑھانا اوراسے دستاویزی شکل دینا ہے ۔گفتگو میں سکیم کے امکان اور خصوصیات پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔