سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں دھماکوں میں200سے زائد افرادہلاک
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اتوار کے روز آٹھ دھماکوں میں دوسوسے زائد افرادہلاک اور چار سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق KATUWAPITIYA میں سینٹ' SEBASTIAN کیتھولک چرچ میں پچاس سے زائد افرادہلاک ہوئے جبکہ BATTICALOA میں ایک گرجا گھر پرحملے میں پچیس افراد ہلاک ہوئے ۔تین ہوٹلوں شنگریلا کولمبو' KINGSBURY اور CINNAMON گرینڈکولمبو کو بھی دھماکوں میں نشانہ بنایاگیا ۔پہلے چھ دھماکے صبح کے وقت گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی مختصر وقت میں ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔بعدمیں مزید دودھماکے ہوئے جن میں سے ایک کولمبو کے قریب DEHIWELA کے علاقے میں قومی چڑیا گھر کے قریب ایک ہوٹل میں جبکہ دوسرا دھماکہ کولمبو میں ایک گھر میں ہوا ۔کولمبو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے نائب وزیر دفاع نے کہاکہ حکومت نے آٹھ دھماکوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صورتحال معمول پر آنے تک کرفیو برقراررہے گا جبکہ غلط اطلاعات اور افواہوں کو روکنے کیلئے ملک میں فیس بک اور وٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا نیٹ ورکس اورپیغام رسانی کی ایپس کو بند کردیاگیا ہے ۔ہسپتال کے ذرائع کے مطابق دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی ' ہالینڈ' اور امریکہ کے شہریوں سمیت غیرملکی بھی شامل ہیں۔سری لنکا کے وزیراعظم RANIL WICUREME SINGEHE نے اپنی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور سری لنکا کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںمتحد اور ثابت قدم رہیں۔