بھارت نے دریائے چناب کا مزید پانی بگلیہار ڈیم پر روک لیا

سیالکوٹ : بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب کا مزید پانی بگلیہار ڈیم پر روک لیا، پانی کی آمد چودہ ہزار اڑسٹھ کیوسک رہ گئی۔ بھارت نے دریائے چناب کا پانی سابق صدر جنرل ایوب خان دور کے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے روکا۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کے تحت دریائے چناب میں ہر لمحہ 55 ہزار کیوسک پانی نہ چھوڑاتو ہزاروں ایکٹر زرعی رقبے جو نقصان ہوگا۔ پانی کی کمی سے دریائے چناب کا چھیانوے فیصد حصہ خشک، سیالکوٹ ، نارووال اور گوجرانوالہ و دیگر اضلاع کی ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی پر کسان و کاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی لگانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ بھارت نے 30 سال سے زائد عرصہ سے دریائے چناب کا پانی روکاہوا ہے اب وقت ہے کہ اقوام متحدہ اس پر کاروائی کرے۔ رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان