سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لئے جدید ڈرون کا استعمال شروع کردیا۔
سیالکوٹ پولیس نے حاجی پورہ کے علاقوں میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کیمرہ کی مدد سے پندرہ پتنگ باز گرفتار اور کئی پتنگیں و کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں۔ سیالکوٹ کے علاقوں مبارک پورہ، امام صاحب، حاجی پورہ، فتح گڑھ، تحصیل بازار و دیگر علاقوں سے اختر، نوید، رضا سمیت پندرہ پتنگ باز کو گرفتار کیا گیا۔ حکومتی پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والا ملزمان سے پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں پولیس نے برآمد کیں۔
ڈی ایس پی سٹی رانا ندیم طارق نے مزید کہا کہ ڈرون کیمرہ سے بنائی گئی فلمیں پتنگ بازروں کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کی جائیں گی اور پتنگ فروشی، پتنگ بازی و کیمیکل ڈور کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی۔