شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 82 واں یوم وفات آج ملی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ہونیوالی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا جبکہ مساجد میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاگیا، علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے پاکستان اور مسلمانوں کیلئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں آج پاکستان بھر کے مختلف مقامات پر ان کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔