کورنا وائرس کے وار اس وقت پوری دنیا میں جاری ہیں جس کے باعث بڑے بڑے ملکوں کی معیشتوں کو بھی شدید دھچکا پہنچاہے اور لاک ڈاون سی صورتحال کا سامنا ہے تاہم اس دوران پاکستانیوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی منظوری اور شرح سود میں کمی کے باعث اب ڈالر کی قدر ایک دم کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، منگل کے روز ھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.99 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 161 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.99 روپے کمی
Apr 21, 2020 | 15:39