وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معاون خصوصی معید یوسف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں اور ہر گزرتے دن اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پمز ہسپتال اسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔فوکل پرسن کورونا وائرس پمز ڈاکٹر نسیم اختر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔ ڈاکٹر نسیم کا کہنا تھا کہ 65 سالہ افلاطون عباسی نامی شخص پمز آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا اور مریض کورونا وائرس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کے عارضے میں بھی مبتلا تھا،تحصیل مری ضلع راولپنڈی کا رہائشی مریض سابقہ چین سموکر تھا اور مریض کو 12 اپریل کو کورونا وائرس مثبت آنے پر پمز داخل کیا گیا تھا،مریض 14 اپریل سے تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر تھا،2 روز قبل مرنے والے شخص کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،پمز میں اب کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔