وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ملاقات، کورونا کے حوالے سے گفتگو
وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختخواہ کی ملاقات کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ ملاقات میں تعمیرات کے شعبے کے فروغ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی