وزیراعظم عمران خان آج صبح نوشہرہ اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج صبح نوشہرہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم پشاور-درہ آدم خیل سڑک کی بحالی و بہتری کے منصوبے کا آغاز اور چترال-بونی-مستوج-شندور سڑک کی بحالی و توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم جلوزئی نوشہرہ میں کم آمدنی والے افراد کے لئے جلوزئی ہاؤسنگ سکیم نوشہرہ کا آغاز کریں گے۔ناران خیبر پختونخوا میں 870 میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی تعمیر جاری وزیراعظم کی قیادت میں پہلی بار اور مستقبل محفوظ بنانے والے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے اس سے قبل ہمیشہ ذاتی مفادات کو مدنظر رکھا جاتا تھا.وزیراعظم پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نئے او پی ڈی بلاک کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم حیات آباد پشاور میں جسمانی طور پر مفلوج افراد کے بحال شدہ مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔