عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدوں کی مہم کو جاری رکھیں گے۔امریکہ
امریکہ نے کہاہے کہ وہ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات دونوں ممالک اور اقوام کے مستقبل کے لیے مفید اور موثر ثابت ہوں گے