شاہد خاقان کی حرکت غیر جمہوری، غیر اخلاقی تھی، صداقت علی عباسی
پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان کی حرکت غیر جمہوری، غیر اخلاقی تھی، اسپیکر کو دھمکی دینے سے اداروں کی تضحیک ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹھریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہ میں قوم، اسپیکر اور پارلیمان سے پوٹھوہارکی طرف سے معذرت چاہتا ہوں،خود کو پوٹھوہار کا بیٹا کہتے ہیں، عدم برداشت کا مظاہرے کرتے ہیں،ایسے لوگ پارلیمان میں بیٹھیں گےتوعدم برداشت کا کلچر فروغ پائے گا۔ صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان کی حرکت غیر جمہوری، غیر اخلاقی حرکت تھی،اسپیکر کو دھمکی دینے سے اداروں کی تضحیک ہوئی ہے،صداقت علی عباسی نے شاہد خاقان عباسی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ،انہوں نے کہا کہ لیڈر ایسی بات کریں گے تو معاشرے، خاندان اور گھر میں تشدد ہوگا