امریکی سیاہ فام شہری قتل کیس :سابق پولیس اہلکار مجرم قرار
امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کے الزام میں سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاوین کو قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ا مریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کا فیصلہ سنادیا گیااور سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاوین کو مجرم قراردیتے ہوئے عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ مجرم کو سیکنڈ ڈگری قتل کے تحت سزا سنائی گئی ۔