بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
بھارتی فورسز نے بدھ کے روز شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں بھارتی فوج نے تلاشی مہم کے دوران مشتاق احمد پرے ولد بشیر احمد پرے،اور ساجد احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی کو گرفتار کر لیا ۔کے پی آئی کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونیوالے دونوں نوجوان عسکریت پسند تنظیم کے معاون ہیں۔ پولیس تھانہ ارگام میں مشتاق احمد پرے اور ساجد احمد صوفی کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے قانون یوپی ائے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے