ریاست اپنے آب و تاب سے قائم ہے، کسی کے دباؤ میں نہیں ہے، شیخ رشید
وز یر دا خلہ شیخ ر شید ا حمد کا ا سلا م آ با د میں نیو ز کا نفر نس سے خطا ب۔ مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے۔کالعدم تحریک لبیک کے733میں سے669کارکنوں کو رہا کر دیا گیاہے۔ سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار 650 سے زائد افراد کو رہا کیا جاچکا جب کہ سعد رضوی پرمقدمے سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنےکا مطالبہ کیا ہے، برطانوی کمشنر نے کہا کہ آپ حوالگی کے لیے درخواست دیں لیکن کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ قومی اسمبلی کے واقعے پر انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان کے رویے سے لگتا نہیں وہ وزیراعظم رہے ہیں، ان کی سیاسی زندگی میں یہ بدترین زبان تھی۔