وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں نازیبا ریمارکس کی مذمت بعض اپوزیشن جماعتوں نے غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔عثمان بزدار ایوان کا تقدس سب پر لازم ہے۔عثمان بزدار سابق وزیراعظم کو ایسے نازیبا ریمارکس زیب نہیں دیتے۔عثمان بزدار اپوزیشن سن لے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں۔عثمان بزدار نازک حالات میں اپوزیشن کے انداز سیاست پر صدافسوس ہے۔ اپوزیشن حساس معاملات پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔ اپوزیشن نے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اپوزیشن ڈوبتی سیاست کے لئے مختلف سہار ے ڈھونڈ رہی ہے۔ حکومت نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا اور خوش اسلوبی سے معاملات طہ ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں ناموس رسالتؐ کامقدمہ لڑا ہے۔ عالمی سطح پر ہر فورم پر وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر آواز بلند کی ہے۔ توڑ پھو ڑ کی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ حکومت نے پہلے بھی نامو س رسالتؐ پر آواز بلند کی،آئندہ بھی ہماری آواز ہرفورم پر گونجے گی۔ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ان کی مشاورت سے حل کر رہے ہیں۔ ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج ترتیب دیا ہے۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی تجاویز کو بھی ترقیاتی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔عثمان بزدار وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری اور رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ شامل تھے
#BreakingNews
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں
باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت@UsmanAKBuzdar @CMPunjabPK @PTIofficial @MoIB_Official @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan pic.twitter.com/Xzo3DGC6qo— Waqt News (@Waqtnewstv) April 21, 2021