203کشمیری نوجوانوں کو سال 2020 میں بھارتی فوج نے شہید کیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے203 نوجوانوں کو سال 2020 میں بھارتی فوج نے شہید کر دیا ۔ رائزنگ کشمیر کی رپورٹ کے مطابق حکام کا دعوی ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ہتھیار اٹھانے والے 64 فیصد نوجوان مارے گئے۔ یہ نوجوان ہتھیار اٹھانے کے ایک سال کے اندر مارے گئے ۔2019 میں ،152 عسکریت پسند مارے گئے۔2018 میں215 مارے گئے۔ حکام کے مطابق پچھلے تین ماہ کے دوران ، جنوبی کشمیر میں شمال کے مقابلے میں زیادہ عسکریت پسندی کی اطلاع ملی ہے ۔ بھارتی فوج کی15 ویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے کہا کہ جنوبی اور وسطی کشمیر کے کچھ حصوں میں مسلسل عسکریت پسندی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ہم عسکریت پسندوں کی بھرتیوں کو روکنے کے لئے کشمیر میں دو طرفہ حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ نوجوانوں کی بھرتی ہورہی ہے ۔