ہالینڈ میں کورونا پابندیوں میں نرمی
یورپی ملک ہالینڈ کی حکومت ملک میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود آئندہ ہفتے سماجی پابندیوں میں نرمی کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم مارک روٹے نے اعلان کیا کہ اٹھائیس اپریل سے گزشتہ تین ماہ سے جاری رات کے کرفیو کو ختم کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریستوران اور بارز کو بارہ بجے سے چھ بجے تک گاہکوں کی محدود تعداد کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ جرمنی میں وفاقی پارلیمان کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں یکساں قوائد کی منظوری متوقع ہے۔ ان ہنگامی پابندیوں میں رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔