دنیا بھر میں گزشتہ برس سزائے موت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سن 2020 کے دوران اٹھارہ ممالک میں تقریبا چار سو تراسی افراد کو موت کی سزائیں دی گئیں، جس میں زیادہ تر سزائیں ایران، مصر، عراق اور سعودی عرب میں دی گئی تھیں۔ بدھ کو ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران ایک برس میں سزائے موت کی یہ سب سے کم تعداد ہے تاہم کچھ ملکوں میں سزائے موت پر عملدرآمد میں اضافہ بھی درج کیا گیا ہے جن میں مصر، بھارت، عمان، قطر اور تائیوان شامل ہیں۔ ادھر امریکا میں سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے تقریبا 17 برس کے وقفے کے بعد چھ ماہ کے دوران 10 افراد کو موت کی سزا دی تھی۔ دوسری جانب بحرین، بیلا روس، جاپان، پاکستان، سنگاپور اور سوڈان جیسے ممالک میں 2020 میں کسی ایک بھی شخص کو موت کی سزا نہیں دی گئی۔