کورونا وبا کی دوسری لہر نےایک بہت بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔نریندر مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ طوفان کی شکل اختیار کرنے والی کورونا وبا کی دوسری لہر نے ملک کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے لیکن صبر و تحمل اور عزم کے ساتھ عوامی شراکت کی طاقت سے ملک اس طوفان کو شکست دے سکتا ہے۔ نریندرمودی نے پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اچانک عوام سے خطاب میں کہا کہ ملک ایک بار پھر کورونا کے ساتھ ایک بڑی جنگ لڑرہا ہے ، پچھلے سال کی صورتحال پھر بھی قابو میں تھی لیکن اس بار کورونا انفیکشن کی دوسری لہر طوفان بن چکی ہے جس نے ایک بہت بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔