کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 669 افراد کو رہا کردیا گیا:وزیر داخلہ شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے 733 گرفتار کارکنان میں سے669 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتار افراد کو رہا نہیں کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کیس سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم قراردینے کےخلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے.