نیب نے چوہدری برادران اور فیملیز کیخلاف انکوائریز بند کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔نیب لاہور نے چوہدری شجاعت حسین، ان کے ببٹوں سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی، ان کی اہلیہ، بیٹوں مونس الٰہی، راسخ الٰہی اور 2 خواتین کے خلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس دائرکیا گیا۔نیب لاہور نے یہ تینوں انکوائریاں بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں تین ریفرنس دائر کیے ہیں۔ احتساب عدالت نے نیب کو 24 اپریل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔