محکمہ موسمیات کی کراچی میں 23 سے 25 اپریل تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی اور اس کے نواحی علاقوں میں 23 سے 25 اپریل تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق کراچی میں جمعہ سے اتوار تک موسم شدید گرم رہ سکتا ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس دوران دن بھر میں سمندری ہوائیں نہیں چلیں گے البتہ شام میں موسم قدرے بہتر رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران گرم مرطوب ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔