جون دو ہزار بیس میں پٹرول کا بحران مصنوعی تھا : رپورٹ
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق جون دو ہزار بیس میں پٹرول کا بحران مصنوعی تھا۔پٹرولیم بحران پر قائم کمیشن کی پبلک ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں مصنوعی پٹرول بحران پیدا کیا گیا۔ عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگائی گئی۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپلائی کم کر کے تیل زخیرہ کیا ، کمپنیوں سے 20 روز تک کا تیل ذخیرہ نہ کروانا اوگرا کی ناکامی ہے۔ اوگرا بڑے پیمانے پر قائم غیر قانونی پٹرول پمپس کے قیام کو روکنے میں بھی ناکام رہا ۔ غیر قانونی کام کو معمول کے طور پر لیا گیا۔