شیخ رشید، برطانوی سفیر ملاقات: نواز شریف کی ممکنہ پاکستان واپسی پر بات چیت
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ممکنہ پاکستان واپسی پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کو کورونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر برطانوی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف روڑمییپ عملدرآمدگی پر کارکردگی شاندار ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر برطانیہ پاکستان کی مکمل حمایت کریگا۔