لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم ، میٹرو، اسپیڈو بس اور اورنج ٹرین سمیت تمام لوکل ٹرانسپورٹ چل پڑی
لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم ہو گئی۔ شہر میں آج سے میٹرو، اسپیڈو بس اور اورنج ٹرین سمیت تمام لوکل ٹرانسپورٹ چل پڑی۔انٹراسٹی سٹی ٹرانسپورٹ دوبارہ چلانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث بند ہونے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔ میٹروبس، میٹرو ٹرین، سپیڈو بس سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بحال کر دی جائیں۔ کورونا وبا کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔