سندھ میں بھی کورونا کی برطانوی قسم کے کیس رپورٹ
صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں بھی کورونا کی برطانوی قسم کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی میں کی جانے والی جینومیک اسٹڈی کے مطابق 50 فیصد نمونوں میں کورونا کی برطانوی قسم کی تصدیق ہوئی ہے,انہوں نے بتایا کہ کورونا کا برطانوی وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور زیادہ خطرناک بھی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عید شاپنگ اور دیگر خریداری کے دوران رش کے اوقات میں وائرس تیزی سے پھیلنےکاخطرہ ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی ہیں۔