کوئٹہ کے سرینا چوک پرہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا ہوا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔