کوئٹہ کے سرینا چوک پرہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی 11 زخمی اسپتال منتقل
کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے زرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں زورداردھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں اگ لگ گئی جبکہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔