تیل سے بھرا روسی بحری جہاز سمندر میں روک لیا گیا
یونان نے تیل سے بھرا روسی بحری جہاز سمندر میں روک لیا۔یونانی حکام نے روس کے خلاف یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کے تحت ایک روسی آئل ٹینکر کو بحیرہ ایجیئن میں روک لیا ہے۔یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق بحری آئل ٹینکر کو 15 اپریل کوروکا گیا۔ اس بحری جہاز پر روسی پرچم لگا ہوا ہے اور اس کا نام پیگاس ہے۔