آج بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیال رہے کہ رات گئے اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی ہلکی بوندا باندی کے بعد ہلکی ہلکی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں تھیں جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔