تحریک انصاف کا لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاور شو، عمران خان خطاب کرینگے
تحریک انصاف آج لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاور شو کر رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔مینار پاکستان گراؤنڈ میں پنڈال تیار کیا گیا ہے جس میں مرکزی قیادت براجمان ہوگی۔ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق 10 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 59 ایس ایچ اوز جلسے کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔خواتین کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ جلسے کےشرکاءکی تلاشی یقینی بنائی جائے گی، واک تھرو گیٹس، بیریئرز، خاردارتاریں اور میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کیے جارہے ہیں۔سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے بھی جلسے کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔