وزیرِاعظم سے امیرحیدر ہوتی اور ایمل ولی کی ملاقات
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل اسفند یارنے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں رکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل اسفند یار نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق رکنِ قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور بھی شریک ہوئے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی.