نواز شریف کی زیر صدارت اعلٰی سطح اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر پیش رفت اور ملکی داخلی سلامتی کی صورت حال جائزہ لیا گیا ہے

اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا ہے ۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور دیگر اہم وزراء نے شرکت کی ۔اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان میں ہونے والی پیش رفت ،ملکی داخلی سیکیورٹی کی صورت حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات ، لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی ۔ وزیر داخلہ کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی گئی